نانجنگ، چین، 14 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر — اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”) نے اپنے نئے ماتحت ادارے ای ٹی سولر آسٹریلیا پرائیوٹ لمیٹڈ (“ای ٹی سولر آسٹریلیا”) کے قیام کا اعلان کیا، ایسا ادارہ جو ایشیا-بحر الکاہل خطے کے صارفین کے لیے کاروباری حلوں پر توجہ مرکوز رکھے گا۔
ای ٹی سولر آسٹریلیا اختتامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے اور ساتھ ساتھ کمرشل اور یوٹیلٹی مارکیٹ پر نظریں رکھنے سے وابستہ ہے۔ بین الاقوامی ٹیکنالوجی، مقامی تقسیم کاروں اور تنصیب کاروں میں مضبوط شراکت داروں کے ساتھ ای ٹی سولر آسٹریلیا تمام اقسام کے کاروباروں کے لیے اسمارٹ انرجی حل فراہم کررہا ہے، جس میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ، مالیات و سرمایہ کاری، ای پی سی اور آپریشنز اور دیکھ بھال شامل ہیں۔
مزید برآں، ای ٹی سولر آسٹریلیا عالمی اور آسٹریلوی مالیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرے گا تاکہ توانائی کے منصوبوں کے لیے متعدد نئے مالیاتی حل پیش کیے جائیں، جیسا کہ درمیانی اور طویل مدت سرمایہ کاری اور رہائشی لیزز، تاکہ گھر مالکان کی ضروریات کو پورا اور اخراجات اور خطرے کو کم کرتے ہوئے شراکت داروں کی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔
ڈینس شی، صدر اور سی ای او ای ٹی سولر کے مطابق “ای ٹی سولر آسٹریلیا صرف ای ٹی سولر کی ایک شاخ نہیں بلکہ مقامی معلومات اور خدمت کے ساتھ آسٹریلیا میں اسمارٹ انرجی فراہم کرنے والا ایک مرکز ہے ۔ ای ٹی سولر پرزے بنانے والے اداروں ہی کے لیے نہیں بلکہ شمسی توانائی کے پلانٹس کے پورے حیاتی چکر میں پیکیج سروسز کے لیے بھی صنعت کے معروف شمسی توانائی حل فراہم کررہا ہے۔ ہماری نظریں پروجیکٹ ڈیولپرز، سسٹم انسٹالرز اور سرمایہ کاروں پر مرکوز ہیں۔”
ای ٹی سولر کے بارے میں
ای ٹی سولر اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے۔ مقامی سطح پر فروخت اور ایشیا، یورپ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ میں مارکیٹنگ ماتحت اداروں کے ساتھ ای ٹی سولر ساٹھ سے زیادہ ممالک میں اپنے صارفین کو جدید حل اور خدمات، شمسی ماڈیولز اور متوازن پی وی سسٹم پرزے فراہم کرچکا ہے۔ ای ٹی سولر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.com/۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے:
ایرک چینگ
ٹیلی فون: 8098 8698 25 86+ ایکسٹینشن 9011 /8386 4581 136 86+
فیکس:0897 8689 25 86+
ای میل: eric.zhang@etsolar.com / pr@etsolar.com
ذریعہ ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن