ایکس جے ٹی ایل یو نے چین میں چینی زبان اور بزنس سمر اسکول پروگراموں کا اجراء کردیا

شوچو، چین، 14 اپریل، 2014ء/پی آرنیوزوائر — سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی (XJTLU)  نے لسانی و کاروباری سمر اسکول کورسز کے سلسلے کا آغاز کیا ہے جو مشترکہ طور پر جامعہ کے لسانی مرکز اور انٹرنیشنل بزنس اسکول سوچو (IBSS) کی جانب سے پیش کردہ ہے۔

نئے پروگراموں کی توجہ مینڈرین چینی اور چینی اور کاروبار پر ہے اور یہ چینی زبان پر عبور حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی فرد کے لیے کھلے ہیں یا ایسے جو دنیا کی متحرک ترین معیشت میں کاروباری ماحول کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ زبان پر بھی گرفت حاصل کرسکیں۔

دو ہفتوں کے جامع یا 7 جولائی سے 15 اگست تک ایک ماہ طویل کورس میں سے اپنی پسند کا منتخب کرکے شرکاء کو مخصوص، پیشہ ورانہ ماحول میں سیکھنے اور اپنی لسانی مہارتوں کو آزمانے کا موقع ملے گا، جسے تجربہ کار اور مستند تدریسی عملے کی مدد حاصل ہے۔

وہ جو چینی کاروبار کے ایک تعارف کے ساتھ اپنی لسانی تعلیم کو بھی مکمل کرنا چاہتے ہیں آئی بی ایس ایس کے پروفیسرز کی جانب سے خصوصی تربیت سے فائدہ اٹھائیں گے جو دلچسپی کے چار اہم شعبوں میں طلباء کی رہنمائی کریں گے: چینی معیشت، چینی صارف کو سمجھنا، انٹرنیٹ بوم – چینی انداز اور چین میں کاروباری مواقع۔

گو کہ سمر اسکولز درمیانے درجے یا تجربہ کار مینڈرین بولنے والوں کو اپنے دامن میں سمیٹ سکتے ہیں، لیکن چینی یا کاروبار کی پہلے سے کوئی معلومات ہونا ان پروگراموں میں شمولیت کے لیے ضروری نہیں اور 16 سال سے زائد عمر کا کسی بھی فرد کا شمولیت کے لیے ایکس جے ٹی ایل یو کے شوچو کیمپس میں خیرمقدم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر اسٹورٹ پیرن،  ایکس جے ٹی ایل یو کے ڈین برائے علم و تدریس نے کہا کہ “لسانی مرکز کی توجہ موسم گرما میں اپنے کیمپس پر طلباء کا خیرمقدم کرنے پر مرکوز ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ “اپنے اعزاز یافتہ عملے اور ایکس جے ٹی ایل یو کے بزنس اسکول کے تعاون کے ساتھ ہمارے سمر اسکول طلباء کو دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی زبان اور کاروباری کلچر کے بارے میں بے مثال زاویہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “یہ تجربہ نہ صرف پرلطف ہوگا بلکہ مستقبل میں آپ کے تعلیمی و پیشہ ورانہ تناظر کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://academic.xjtlu.edu.cn/lc/summer-school

ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں

سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جسے مشترکہ طور پر چین اور برطانیہ  کے معروف اداروں نے ایک آزاد چین-برطانیہ منصوبے کے تحت بنایا، ایکس جے ٹی ایل یو عظیم تر چین میں اعلیٰ تر تعلیم کے شعبے میں پیشرو ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحل پر شوچو کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کی چوتھے نمبر پر  سب سے زیادہ مرکوزیت رکھتا ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے ایک بے مثال ماحول فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university

ذریعہ: سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی

Related Posts