شوچو، چین، 14 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر — سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی (XJTLU) جامعات کے اس منتخب گروہ میں شامل کی گئی ہے جنہیں چینی حکومت کی جانب سے گاؤکاؤ نامی روایتی کالج داخلہ امتحان کے بجائےاپنے داخلہ امتحان کی بنیاد پر طلباء کو داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایکس جے ٹی ایل یو نے 13 اپریل کو جامعہ کی اوپن ڈے سرگرمیوں کے تحت جیانگ صوبے بھر کے متوقع طلباء کے لیے آزاد داخلہ امتحان کا اہتمام کیا۔
نئے معاہدے کے تحت ایکس جے ٹی ایل یو جیانگ سو صوبے سے نئے طلباء کے 5 فیصد تک کو “خود مختار داخلے” کے استعمال سے داخل کرسکتا ہے۔ ان طلباء کا جزوی طور پر ایکس جے ٹی ایل یو کے اپنے داخلہ امتحان (30 فیصد)، جزوی طور پر گاؤکاؤ (60 فیصد) اور ہائی اسکول کی کارکردگی (10) کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا – جو حکومت کے زیر انتظام روایتی داخلہ پالیسیوں سے واضح طور پر مختلف ہے۔
یہ فیصلہ ایکس جے ٹی ایل یو کو اولین چین-غیر ملکی جامعہ بناتا ہے جو جیانگ سو میں انڈرگریجویٹ طلباء کو آزادانہ طور پر داخلہ دیتا اور چین میں تعلیمی اصلاحات کی مدد اور ملک کے دنیا کے سامنے مزید آشکار کرنے کے ایکس جے ٹی ایل یو کے فلسفیانہ اعتقاد سے ملاپ کھاتا ہے۔
ایکس جے ٹی ایل یو کے خودمختار داخلہ عمل میں شمولیت کے لیے رواں سال 671 امیدواروں نے آن لائن درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے 473 کو اختتام ہفتہ پر جائزے کے لیے طلب کیا گیا۔ صرف تعلیمی اسناد پر توجہ کے بجائے یہ جائزہ پیشہ ورانہ استعداد، خود کو ڈھالنے کی اہلیت اور تخلیقی صلاحیت کا جائزہ لے گا۔
473 میں سے تقریباً 220 طلباء کو موسم گرما میں گاؤکاؤ امتحان کی کامیاب تکمیل اور ہائی اسکول امتحانوں میں کارکردگی کی شرط پر ایکس جے ٹی ایل یو میں مدعو کیا جا سکتا ہے ۔ نتیجتاً، جامعہ خودمختار داخلہ عمل کے رواں سال کے نتائج کے ذریعے جیانگ سو سے 110 طلباء کو داخلہ دینے کی توقع رکھتی ہے۔
ایکس جے ٹی ایل یو کے ایگزیکٹو صدر پروفیسر یومن سی نے جامعہ کے طبعی اور نفسیاتی کھلے پن کو نمایاں کیا۔ “ہماری جامعہ کے گرد کوئی دیوار نہیں؛ ہمارا کیمپس دیکھنے کے لیے لوگوں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، اور ہم مقامی برادری میں اپنے مثبت تعامل اور باہمی پیشرفت کے ساتھ وسیع تر معاشرے میں اہم کردار کی حیثیت سے خود کو مستحکم کرسکتے ہیں۔” پروفیسر سی نے واضح کیا۔
ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں
سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جسے مشترکہ طور پر چین اور برطانیہ کے معروف اداروں نے ایک آزاد چین-برطانیہ منصوبے کے تحت بنایا، ایکس جے ٹی ایل یو عظیم تر چین میں اعلیٰ تر تعلیم کے شعبے میں پیشرو ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحل پر شوچو کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کی چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ مرکوزیت رکھتا ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے ایک بے مثال ماحول دیتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university
ذریعہ: سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی