ایکس جی ٹی ایل یو چین میں چینی-برطانوی تعلیم کے نئے تعلیمی سال میں داخل

شوچو، چین، 27 اگست، 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیا نیٹ پاکستان–

سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی (ایکس جے ٹی ایل یو) کی باضابطہ افتتاحی تقریب 25 اگست کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ تقریب انڈرگریجویٹ رجسٹریشن کا نقطہ عروج تھی جس میں 2200 سے زائد نئے مقامی طلبہ، اور ساتھ ساتھ 27 مختلف ممالک کے 80 سے زیادہ طلبہ بھی، اختتام ہفتہ پر 2 ستمبر کو تدریس کے آغاز پر کیمپس آ رہے ہیں۔

رواں سال داخل ہونے والوں میں سے 155 کو تقریباً 7 ملین رین منبی (1.1 ملین ڈالرز) کے وظائف دیے گئے تھے۔

تقریب طلبہ اور ان کے والدین کے لیے مجتمع ہونے اور عملے، سابق طلباء اور جامعہ کے ایگزیکٹو صدر پروفیسر یومن سی کے تہنیتی اور خیرمقدمی خطابات سننے کا موقع تھی۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ “ایکس جے ٹی ایل یو ایک نئی جامعہ ہے جو ایک ایسے عہد میں وجود میں آئی ہے جو اعلیٰ تعلیم میں کا عکاس اور جامعات کی تشکیل نو کا مطالبہ کرتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پوری جامعہ “بین الاقوامی تناظر اور مسابقت کے ساتھ عالمی شہری پیش کرنے سے وابستہ ہے۔”

انہوں نے نئے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ “آپ وافر وسائل، کثیر الثقافتی اختراعی تجربہ، اور اس سے زیادہ اہم تحقیق اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے جذبے کو پائیں گے۔”

حاضرین نے خطاب کرتے ہوئے ایک سابق طالب علم نے جامعہ کی “بین الاقوامیت” اور “عالمی ماحول” کو سراہا، اور اسے ایکس جے ٹی ایل یوکے انتخاب کی وجہ قرار دیا۔

تقریب کااختتام سوالات و جوابات کے عام سیشن کے ذریعے ہوا جس میں طلبہ اور والدین کو ہزاروں افراد کے سامنے ایکس جے ٹی ایل یو کی اعلیٰ انتظامیہ سے براہ راست سوالات کرنے کا انوکھا موقع ملا۔

ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں:

سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جسے مشترکہ طور پر چین اور بھارت کے معروف اداروں نے ایک آزاد چین-برطانیہ منصوبے کے تحت بنایا، ایکس جے ٹی ایل یو عظیم تر چین میں اعلیٰ تر تعلیم کے شعبے میں پیشرو ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحل پر شوچو کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کی چوتھے نمبر پر  سب سے زیادہ مرکوزیت رکھتا ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے ایک بے مثال ماحول دیتا ہے۔ کئی مقامی طلباء اور عملے کے ساتھ ایکس جی ٹی ایل یو دنیا بھر کے طلبہ اور مدرسین کے ذریعے بہت تیزی سے عالمی تصور اور عالمگیر تعلیمی صلاحیت کو قائم کر رہا ہے۔

مکمل رپورٹ اور بہت کچھ ہمارے ایکس جی ٹی ایل یو نیوز ڈیسک سے حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں:

facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university

ذریعہ: سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی

Related Posts