54448 Asianet
ٹوکیو،1 یکم اکتوبر/کیوڈو جے بی این–
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے1 یکم اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے انٹرنیٹ سے متعلقہ کاروبار میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹوں میں سے ایک جکارتہ، انڈونیشیا میں دو نئے مقامات موجودگی (پی او پیز) کے ذریعے اپنے عالمی آئی پی نیٹ ورک قدم مزید بڑھا لیے ہیں۔ این ٹی ٹی کام اپنے توسیعی درجہ-1 آئی پی نیٹ ورک کے ذریعے صرف انٹرنیٹ سروسز (آئی ایس پیز) اور مواد (آئی سی پیز) فراہم کرنے والے مقامی اداروں ہی کو نہیں بلکہ انڈونیشیائی مارکیٹ میں انٹرنیٹ متعلقہ خدمات پیش کرنے والے غیر ملکی اداروں کو بھی آئی پی وی 4/آئی پی وی 6 ڈوئیل اسٹیک رسائی فراہم کرے گا ۔
این ٹی ٹی کام انڈونیشیا کے موجودہ انٹرنیٹ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ملک میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے، جہاں 240 ملین سے زیادہ کی آبادی بین الاقوامی آئی پی ٹریفک میں 80 فیصد سے زیادہ کی مرکب سالانہ نمو کی محرک ہے۔ ادارہ صارفین کو بہتر و سستے تجربات فراہم کرے گا جن میں اپنے عالمی نیٹ ورک اور عالمی مواد اور ساتھ ساتھ ڈیٹا سینٹرز، ڈیٹا نیٹ ورک سروسز اور کلاؤڈ سروسز کا احاطہ کرنے والے آئی سی ٹی حلوں کی وسیع رینج سمیت مستحکم اور کم لچکدار رسائی فراہم کرے گا۔
این ٹی ٹی کام کا عالمی درجہ -1 آئی پی نیٹ ورک، جس نے کمرشل آئی پی وی 6 ٹیکنالوجی میں پیشقدمی میں مدد دی، عالمی درجہ-1 نیٹ ورک فراہم کرنے والوں میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا نیٹ اور ایشیا میں سب سے بڑا نیٹ ورک ہے*، جس میں بحر اوقیانوس کے آرپار سب سے بڑی گنجائش شامل ہے۔ اس ریڑھ کی ہڈی سے براہ راست تعلق انتہائی قابل بھروسہ عالمی بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو یقینی بنائے گا جو انڈونیشیا میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو اعلیٰ کارکردگی، کم لچک اور اپنے صارفین کو سستی عالمی رسائی پیش کرنے کے لیے درکار ہے۔
این ٹی ٹی کام کی نظریں اپنے درجہ-1 عالمی آئی پی نیٹ ورک کے ساتھ ایشیا بھر میں انٹرنیٹ رسائی اور آئی سی ٹی ماحولوں کو مستحکم بنانے مستقلاً مرکوز ہیں۔
*انٹرنیٹ ہول سیل درجہ بندیاں شایع شدہ از رینے سس کارپوریشن، ستمبر 2013ء
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے بارے میں
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحولوں کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت، ڈھانچے، سیکورٹی اور کلاؤڈ کی سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے جس میں معروف عالمی درجہ-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 160 ممالک/ خطوں اور 140 محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو تقویت دیتے ہیں جس میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔
مزید معلومات: www.ntt.com | ٹوئٹر @این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (ربط www.twitter.com/nttcom) | فیس بک @این ٹی ٹی (ربط www.facebook.com/nttcomtv) | لنکڈ ان @این ٹی ٹی (ربط http://www.linkedin.com/company/ntt-communications)
ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن