ٹوکیو، یکم نومبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ –
این ٹی ٹی کام (این وائی ایس ای: NTT) کے آئی سی ٹی سلوشنز اور بین الاقوامی کمیونی کیشنز شعبے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے اس ہفتے شنجوکو جیپنیز لینگویج انسٹیٹیوٹ (SNG) کے تعاون سے جاپانی زبان سیکھنے کے لیے کلاؤڈ-بیسڈ سروس “وژوئل لرننگ۔ جیپنیز”کےآغاز کا اعلان کیا ہے۔
(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201311015952/)
وژوئل لرننگ۔ جیپنیز (VLJ) ایک جدید سروس ہے جوجاپانی زبان سیکھنے کے موثر تدریسی طریقوں پر مشتمل ہے اور ایس این جی کے پرنسپل تاکاہادی ایزوئے نے تیار کی ہے۔ یہ طریقہ، جس پر ایزوئے نے کئی سال لگائے، ذہنی تصاویر بنانے اور جاپانی گرائمر کو اصلی کارڈز اور اشاروں میں وضع کرنے پر توجہ رکھتا ہے، اور این ٹی ٹی کام کے کلاؤڈ-بیسڈ ای لرننگ تعلیم کے مواد کی بنیاد بناتا ہے۔
29 اکتوبر کو ایس جی نے وی ایل جے (آن لائن) اور ان-کلاس اسباق (آف لائن) کو مجتمع کرکے اپنی “مرکب تعلیم” کا اجراء کیا ۔ این ٹی ٹی کام اور ایس این جی مشترکہ طور پر جاپان میں اور اس سے باہر تعلیمی اداروں کے لیے وی ایل جے اور مرکب تعلیمی کورس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
1۔ پس منظر
حالیہ سالوں میں جاپانی اداروں نے اپنے کاربار کو بین الاقوامی سطح پر خصوصاً جنوب مشرقی ایشیا میں بڑھایا ہے۔ وزارت اقتصادیات، تجارت و صنعت کے مطابق گزشتہ سال مقامی، غیر جاپانی ملازمین کی تعداد ریکارڈ 5.23 ملین تک پہنچ گئی (یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ)۔ مزید برآں، جاپانی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد مقامی و بین الاقوامی دونوں سطحوں پر غیر جاپانی افراد کو ملازم رکھنا چاہتی ہے، اس لیے جاپانی زبان سیکھنے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب، جاپان فاؤنڈیشن کے مطابق، یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاپانی زبان سیکھنے کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے، جہاں جاپان اور بیرون ملک میں جاپانی سکھانے والے اسکولوں کو تدریسی مواد اور تعلیمی تنصیبات کی کمی کا سامنا ہے، وہیں غیر موثر تدریسی طریقے بھی ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ اس کو بہتر بنانے کے لیے ایس این جی نے، اپنے بہترین تدریسی مواد کے ساتھ، اور این ٹی ٹی نے ، اپنی ہموار عالمی آئی سی ٹی سروسز کے ساتھ، ایک جدید کلاؤڈ-بیسڈ جاپانی سیکھنے کی سروس تیار کرنے کے لیے شراکت داری کی۔
2۔ وی ایل جے کے استعمال کے فوائد
(1) ٹیبلٹ، پی سی اور اسمارٹ فون کے لیے بہترین ای-لرننگ مواد کا حامل وژوئل لرننگ۔ جیپنیز ایک برقی-تدریس کا ذریعہ ہے جو ایس این جی کی گرائمر کارڈز کے ذریعے تدریس،متعلقہ چارٹ اور اشاروں پر مشتمل ہے۔ یہ طریقہ طلبہ کو جاپانی گرائمر پر بہتر گرفت دیتا ہے اور اسے سمجھنے میں مدد دیتا ہے، جو نمائندہ الفاظ کے لیے گرائمر کارڈز کا استعمال کرتا ہے اور ایک جملے میں ان کی ترتیب بتاتاہے۔ سیکھنے والا متعلقہ اشاروں کے ذریعے اپنی سوجھ بوجھ کو بہتر بنا سکتا ہے، مثال کے طور پر گردان اور توصیفی تاثرات، جو معلم کی رہنمائی میں کیے جا سکتے ہیں۔ جہاں روایتی کاغذی تدریس سے گرائمر کارڈز، اشاروں اور تلفظ کی تربیت ناقابل عمل نظر آتی ہے، وہاں پرنسپل ایزوئے کی پیش کردہ انٹرایکٹو اسمارٹ فون ایپس اور وڈیو کلپس (انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ) طلبہ کو زیادہ سیکھنے کا موقع دیتی ہے۔
(2) “مرکب تدریس” کورس آن لائن اور آف لائن تدریس کے مثبت پہلوؤں کو ملا رہا ہے وژوئل لرننگ۔جیپنیز گرائمر کے فہم کے ساتھ ان پٹ (آن لائن) اور کردار سازی اور کلاس میں قواعد سیکھنے کی تعلیم کے ساتھ آؤٹ پٹ (آف لائن) کی موثر خود انتظامی مرکب تدریس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عملی طور پر مرتب کیا گیا مرکب تدریسی چکر طلبہ کے لیے باآسانی اسمارٹ فون یا پی سی سے گرائمر اور ذخیرہ الفاظ سیکھنا ممکن بنا تاہے، اور کمرۂ جماعت کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ عملی-تدریس دیتا ہے۔
(3) موثر تدریسی ماحول کا کلاؤڈ سروسز کے ساتھ خصوصی طور پر ادراک کیا جا سکتا ہے کیونکہ تدریسی سیشنز کلاؤڈ پر ریکارڈ ہوتے ہیں، طلبہ اپنی سہولت کے مطابق تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، گھر پر اپنے پی سیز پر یا چلتے پھرتے اسمارٹ فونز کے ذریعے ۔ تمام طلبہ کی پیشرفت کلاؤڈ پر ریکارڈ ہوتی ہے اس لیے مدرس اسے دیکھ سکتے ہیں، اس طرح ایک انتہائی موثر کلاس کا تصور سامنے آتا ہے۔ یہ سروس جدید ترین تعلیمی مواد کو بروقت انداز میں طلبہ تک پہنچانے کی بھی سہولت دیتی ہے۔
3۔ ابتدائی سروسز
کورس |
مواد |
تفصیلات |
اجراء |
وی ایل جے ابتدائی (٭1) |
جاپانی بنیادی مع/کلاؤڈ سروسز |
کلاؤڈ بیسڈ ملٹی پل ڈیوائس سروسجس میں گرائمر، گفتگو کی شرح کے 96 اسباق شامل ہیں مع بعد کے مشابہ گرائمر چارٹ اور وڈیو کلپس/پیشرفت کا جائزہ لینے والے سوالنامے |
29 اکتوبر2013ء |
|
ذخیرہ الفاظ کی ایپ (٭2) |
اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ ایپ مع 1400 ذخیرہ الفاظ/فعل کی گردان/توصیفی تاثرات/ تلفظ/ بشمول دیگر کارآمد کارگزاریاں |
29 اکتوبر 2013ء |
|
گرائمر ایپ (*2) |
ایپ بشمول 800 گرائمر سوالنامے/ کھیل کھیل میں تدریس، ٹچ-اینڈ-ڈریگ فنکشن (جو مشق کے لیے دہرایا بھی جا سکتا 9) اسمارٹ فون کے مطابق |
جنوری 2014ء ممکنہ اجراء |
٭ اضافی انٹرمیڈیٹ اور بزنس کورسز بھی پیش کیے جا سکتے ہیں
4. مستقبل کی خدماتی پیشرفت
این ٹی ٹی کام اور ایس این جی رواں سال جاپان میں متعلقہ جاپانی اسکولوں کے لیے مرکب تدریسی کورس کی مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ 2014ء میں شروع ہونے والے اس مرکب تدریسی نمونے کی سروسز کو انٹرمیڈیٹ اور بزنس کورسز تک، اور ساتھ ساتھ تائیوان اور ہانگ کانگ جیسی دیگر مارکیٹوں میں بھی، بڑھایا جائے گا۔ مزید برآں، یہ نمونہ بیرون ملک قائم جاپانی اداروں اور جاپانی تدریس کے تربیتی کورسز کو بھی خدمات فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔
٭1 ابتدائی سطح میں گرائمر کی بنیادوں کی سوجھ بوجھ اور اپنے بارے میں گفتگو کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا اور ساتھ ساتھ مناسب ذخیرہ الفاظ کی بنیاد بنانا شامل ہیں۔ ٭2 آئی او ایس ڈیوائس (مثلاً آئی فون، آئی پیڈ) اور اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے موزوں
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحولوں کو مکمل کرنے کے لیے مشاورت، بنیادی ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ خدمات پیش کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کا سہارا حاصل ہے جس میں معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 160 ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں بشمول ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا کے لیے عالمی وسائل بھی پیش کرتا ہے۔
www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv |
http://www.linkedin.com/company/ntt-communications
ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن