این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نے انٹرپرائز میل کا ایشیائی آغاز کردیا

ٹوکیو، 24 مارچ/کیوڈو جے بی این – ایشیانیٹ — این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) گروپ کے ڈیٹا، کلاؤڈ اور بین الاقوامی کمیونی کیشنز کے رہنما ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 24 مارچ کو اعلان کیا کہ اس کی انٹرپرائز میل کلاؤڈ سروس فوری طور پر تائیوان میں دستیاب ہے۔ یہ سروس سنگاپور اور ویت نام میں جولائی کے دوران شروع کی جائے گی۔ ایشیا، اوقیانوسیہ اور امریکہ میں دیگر مارکیٹوں میں دستیابی بھی جلد ہوگی۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201403249250)

انٹرپرائز میل ایک انتہائی کارآمد ویب میل حل کی حیثیت سے بین الادارہ جاتی رابطے کی مدد کرتا ہے اور ایک انٹرپرائز-اورینٹڈ یوزر انٹرفیس اور جدید سرچ سہولیات کا حامل ہے۔ اسے شیڈول شیئرنگ، فیسلٹی بکنگ اور کی گئی تبدیلیوں اور تبصروں کے ساتھ پروسیسنگ/شیئرنگ فائلز کے لیے اضافی سہولیات میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ عالمی بنیادوں پر درمیانے پیمانے کے آغاز کی صورت میں اداروں کے لیے انٹرپرائز میل آئی ڈیز کی کم تعداد بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔

انٹرپرائز میل کی معیاری عالمی ایڈریس بککثیر سطحیں ظاہر کرتی ہیں جنہیں صارف ممالک اور ڈومینز کی جانب سے منظم کیا گی اہے،جو مختلف ممالک میں کام کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو آسان بنانےمیں مدد دیتی ہے۔ تمام پتے عالمی فہرست میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ صارفین بالآخر این ٹی ٹی کام کے بزنس پورٹل سے انٹرپرائز میل کو سنبھالنے کے اہل ہوں کے، جو صارفین کو نیٹ ورک سے لے کر سروسز تک سب کا جامع کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

این ٹی ٹی کام کا عالمی کیریئر کلاؤڈ بنیادی ڈھانچہ نو ممالک/ خطوں میں 11 مقامات سے چل رہا ہے  اور کلاؤڈ سروسز کے لیے انتہائی قابل بھروسہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انٹرپرائز میل ایک ون-اسٹاپ حل کی حیثیت سے دستیبا ہے جو این ٹی ٹی کام کے مضبوط، اعلیٰ معیار کی نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر سروسز کو مجتمع کرتا ہے۔

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/enterprise_collaboration_e اور www.tw.ntt.com/en۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈسروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 160 سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹاسینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹیڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا جیسے این ٹی ٹی گروپ کے اداروں کے عالمی وسائل کو مضبوط بناتے ہیں۔

www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv |

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

Related Posts