این ٹی ٹی کام معروف کلاؤڈ نیٹ ورکنگ فراہم کنندہ ورتیلا کے مکمل حصول پر رضامند

ٹوکیو اور ڈینور، کولوراڈو، 28 اکتوبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/  ایشیانیٹ پاکستان –

این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) کے آئی سی ٹی حل اور بین الاقوامی مواصلات کے کاروبار این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) اور معروف عالمی منظم اور کلاؤڈ نیٹ ورک سروسز کمپنی ورتیلا ٹیکنالوجی سروسز انکارپوریٹڈ (ورتیلا) نے 28 اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی کام اور ورتیلا کے حصص یافتگان ایک حتمی معاہدے تک پہنچ گئے ہیں جس کے تحت این ٹی ٹی کام نے تقریباً 525 ملین ڈالرز (امریکی) نقد کے عوض ورتیلا کو مکمل طور پر حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ورتیلا کے جدید سروس/آپریشنل پلیٹ فارمز اور این ٹی ٹی کام کے عالمی آئی سی ڈھانچے اور وسائل مل کر ایک بے مثال کمپنی بناتے ہیں جو عالمی پیمانے پر کلاؤڈ نیٹ ورکنگ سروسز، ایسیٹ-لائٹ برانچ آفس نیٹ ورکنگ، ٹیئر-1 آئی پی بیک بون اور اینڈ-ٹو-اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹ، اسٹوریج اور نیٹ ورکنگ سروسز کی فراہمی کے قابل ہوگی۔ این ٹی ٹی کام اور ورتیلا مل کر صارفین کو انٹرپرائز نیٹ ورک سروسز کے مکمل حیاتی چکر کا واحد راکت دار پیش کرتے ہیں جو کلاؤڈ کے ذریعے انٹرپرائز آئی ٹی ڈھانچے کی تبدیلی کا ایک جامع پورٹ فولیو رکھتے ہیں۔

ڈینور، کولوراڈو میں صدر دفاتر اور 400 ملازمین رکھنے والی کمپنی ورتیلا امریکہ، بھارت اور فلپائن میں عالمی آپریشنز اور ڈلیوری سینٹرز کی حامل ہے، اور دنیا بھر میں 500 سے زیادہ صارفین کو خدمات پیش کرتی ہیں، جن میں دنیا کی کئی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

این ٹی ٹی کام صارفین کے آئی سی ٹی ماحول کی کلاؤڈ پر محفوظ اور قابل بھروسہ منتقلی کو مکمل عالمی آئی سی ٹی آؤٹ سورسنگ پیش کرتا ہے۔ اس کی موجودہ پیشکشوں میں آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹی ایم) ورچوئلائزڈ نیٹ ورک سروسز اور صارف-مقام-سے-ڈیٹا-سینٹر اور کلاؤڈ-سے-کلاؤڈ-تک خدمات، ایس ڈی این (سافٹویئر ڈیفائنڈ نیٹ ورکنگ) ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہیں۔

ورتیلا اور این ٹی ٹی کام کی جداگانہ خصوصیات ان کے متعلقہ آپریشنز، سروسز اور نیٹ ورکس  کے انضمام کے ذریعے مشترکہ ہوجائیں گی جنہیں 2014ء سے صارفین کو خدمات پیش کرنے کے لیے مشترکہ بنیادوں پر متعارف کروایا جائے گا۔ ورتیلا کی لچکدار سروس ایکٹیویشن اور جدید انتظامی ڈھانچے کا استعمال این ٹی ٹی کام کی اعلیٰ معیار کی براڈبینڈ نیٹ ورک سروسز کو دنیا کے تقریباً ہر ملک میں مزید بہتر بنائے گی۔ یہ حصول این ٹی ٹی کام کی عالمی نیٹ ورک سروس کوریج کو 160 سے بڑھا کر 190 سے زیادہ ممالک/خطوں تک پھیلا دے گا۔

این ٹی ٹی کام ورتیلا کی نیٹ ورک فنکشن ورچوئلائزیشن (این ایف وی) ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنی کلاؤڈ-بیسڈ نیٹ ورک سروسز کو بھی اپگریڈ کرے گا تاکہ صارفین کے نیٹ آلات کی کارگزاری کو ورچوئلائز کرسکے، جیسا کہ فائروالز اور وین ایکسلریٹرز کو، اور یوں اداروں کے لیے فوری سروس ایکٹیویشن کے فوائد اٹھانا اور اخراجات میں واضح کمی ممکن بنا سکے۔

این ٹی ٹی کام کے سی ای او اکیرا اریما نے کہا کہ “ورتیلا اپنے مستحکم ٹیکنالوجی و نیٹ ورکنگ تجربے ، عالمی رسائی اور بہت قدر کی نگاہ سے دیکھی جانے والی سروسز کے باعث مشہور ہے۔ اپنے گلوبل کلاؤڈ وژن کی جانب پیشرفت کے ساتھ ہم توقع رکھتے ہیں کہ انٹرپرائز صارفین کو برانچ آفس نیٹ ورکنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر کلاؤڈ ہجرت تک تمام اقسام کی سروسز میں ممکنہ حد تک بہترین قدروقیمت پیش کرنا جاری رکھیں گے۔”

ورتیلا کے بانی اور نارویسٹ وینچرز پارٹنرز میں جنرل پارٹنر ویب گوئل نے کہا کہ “ورتیلا کی ورچوئلائزڈ نیٹ ورک سروسز ماڈل کے این ٹی ٹی کام کے برانڈ اور استحکام کا یکجا ہونا صنعت کا جدید ترین پورٹ فولیو تشکیل دے گا جو اداروں کے لیے روایتی نیٹ ورک ڈھانچوں اور سروسز کی مجبوریوں سے آزاد ہونا ممکن بنائے گا۔”

ورتیلا کے صدر ران ہیف نے کہا کہ “این ٹی ٹی کام اور ورتیلا پرجوش صارفی سپورٹ اور بہتر صارفی تجربے کا مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں اور ہماری نظریں کہیں بہتر فوائد کی فراہمی کے لیے اپنے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

آگے کی جانب بڑھتے ہوئے این ٹی ٹی کام اپنی عالمی نیٹ ورک سروسز کی تکمیل اور توسیع کے ذریعے اپنی قیادت کو عالمی نیٹ ورک سروسز اور عالمی کلاؤڈ بزنس میں پھیلانے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔

 این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول آئی پی وی4/آئی پی وی6 گلوبل ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 190 سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کام کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں بشمول ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا کے عالمی وسائل کو سہارا دیتے ہیں۔

 مزید معلومات کے لیے: www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv |

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

 ورتیلا کے بارے میں

ورتیلا ٹیکنالوجی سروسز انکارپوریٹڈ انٹرپرائز نیٹ ورکنگ اور ورچوئلائزڈ سروسز کے عالمی حاملین اور آلات بیچنے والوں کو ایک اسمارٹ متبادل ہے۔ ادارہ اپنے ورچوئلائزڈ اوورلے نیٹ ورک اور وتیلا انٹرپرائز سروسز کلاؤڈ (ای ایس سی) پلیٹ فارم کے ذریعے اعزاز یافتہ خدمات فراہم کرتا ہے، جو برانچ آفس نیٹ ورکنگ کی تبدیلی اور کلاؤڈ پر سیکورٹی سروسز کو ممکن بناتے ہیں۔ ورتیلا اداروں کو “ایسیٹ-لائٹ” سافٹویئر-ڈیفائنڈ نیٹ ورکنگ کے فوائد دیتا ہے جو اپ فرنٹ سرمائے میں 80 فیصد اور جاری آپریشنل اخراجات میں 30 فیصد تک بچت دیتا ہے۔ بے مثال سروس جدت اور صارف سپورٹ کے لیے 100 سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والے ورتیلا کے سروسز مجموعے میں عالمی منظم نیٹ ورک، حفاظت، نقل پذیری، ایپلی کیشن تیز رفتاری اور آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی خدمات شامل ہیں۔ عالمی سپورٹ مراکز کے علاوہ ورتیلا کے صدر دفاتر ڈینور، کولوراڈو میں ہیں۔ مزید معلومات کے لیے کال ملائیے +1-720-475-4000 یا ملاحظہ کیجیے www.virtela.net

 ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن ،

ورتیلا ٹیکنالوجی سروسز انکارپوریٹڈ

(مشترکہ اعلان)

Related Posts