ٹوکیو اور سیکرامینٹو، کیلیفورنیا، 28 اکتوبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ –
– این ٹی ٹی کام ریجنگ وائر کے پیٹنٹ یافتہ ڈیٹا سینٹر ڈیزائن اور عالمی معیار کے صارفی تجربے کو سہارا دے کر عالمی ڈیٹا سینٹر کولوکیشن حلوں کو پھیلائے اور بہتر بنائے گا –
این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) کے آئی سی ٹی حل اور بین الاقوامی مواصلات کے کاروبار این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) اور امریکہ میں ڈیٹا سینٹر سروسز فراہم کرنے والے معروف ادارے ریجنگ وائر ڈیٹا سینٹرز (ریجنگ وائر) نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی کام 350 ملین ڈالرز (امریکی) کے عوض ریجنگ وائر کے تقریباً 80 فیصد ایکوئٹی حصص حاصل کرے گا۔ یہ حصول ریجنگ وائر کے حصص یافتگان کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کے بعد طے پایا ہے۔ ریجنگ وائر تقریباً 85 ملین ڈالرز (امریکی) کی سالانہ آمدنی اور 30 فیصد کی مرکب سالانہ شرح نمو رکھتا ہے۔ ریجنگ وائر کے بانی اور انتظامی ٹیم بدستور ریجنگ وائر کے پلیٹ فارم کے تحت ادارہ چلاتی رہیں گے اور کمپنی میں کم مفادات برقرا رکھیں گے۔
یہ حصول امریکہ میں این ٹی ٹی کام کے ڈیٹا سینٹر مقام کو دوگنا سے زیادہ بڑھائے گا جو کمپنی کے لیے شمالی امریکہ میں ڈیٹا سینٹر کی بھاری طلب سے نمٹنا ممکن بنائے گا۔ این ٹی ٹی کام انتہائی قابل اعتماد، قابل اضافہ اور پیچیدہ ڈیٹا سینٹرز کے ڈیزائن اور آپریشن کے لیے ریجنگ وائر کی معلومات اورپیٹنٹ یافتہ ٹیکنالوجیز کو ترتیب دے گا۔
این ٹی ٹی کام کے سی ای او اکیرا اریما نے کہا کہ “ہم دنیا بھر میں کلاؤڈ اور ٹیلی مواصلات کے حل پیش کرنے کی اپنی صلاحیتوں کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں اور ریجنگ وائر کے ساتھ معاہدہ ہماری مجموعی صلاحیت کو بڑھانے اور ڈیٹا سینٹر انفرا اسٹرکچر مینجمنٹ ٹولز کی فراہمی کے لیے اہم ہے جو کولوکیشن سروسز کی بھروسہ مندی اور موثریت کو بہتر بنائے گا۔ ریجنگ وائر دستیابی، جدت اور صارفی تجربے میں ڈیٹا سینٹر صنعت کی قیادت کرتا ہے، اور یہ ہمارے عالمی کلاؤڈ حلوں کو کافی بہتر بنائے گا۔”
ریجنگ وائر سال 2000ء میں قائم ہوا اور تقریباً 300 ملازمین رکھتا ہے۔ ادارہ سیکرامینٹو، کیلیفورنیا اور ایشبرن، ورجینیا میں اپنے کیمپسز میں 650,000 مربع فٹ ڈیٹاسینٹر جگہ کا حامل ہے۔ مزید برآں، ریجنگ وائر نے سیکرامینٹو میں 150,000 مربع فٹ کے نئے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر شروع کردی ہے اور جلد ہی ایشبرن، ورجینیا میں 1,500,000 مربع فٹ ڈیٹا سینٹر مقام کی تعمیر کے لیے 78 ایکڑ قطعہ زمین پر سنگ بنیاد رکھے گا۔ ادارے کو حال ہی میں نیٹ پرفارمر اسکور (ر) کی جانب سے صنعت میں سب سے زیادہ صارف خیر خواہی رکھنے پر تسلیم کیا گیا ہے اور یہ فلیکسٹرونکس، پولی کام اور این ویڈیا جیسے معروف ناموں سمیت 200 سے زیادہ انٹرنیٹ اور انٹرپرائز صارفین رکھتا ہے۔
2012ء میں ریجنگ وائر کو ڈیٹا سینٹر پاور ڈلیوری سسٹمز اور ٹیکنالوجی پر دو پیٹنٹس سے نوازا گیا تھا۔ ان پیٹنٹ یافتہ ٹیکنالوجیز میں 2 این+2 (ٹ م ) ڈیزائن شامل ہیں، جو زیادہ کم اخراجات پر معیاری ڈیٹا سینٹر ڈیزائن کی دوگنی کثرت پیش کرتا ہے۔ بے مثال بنیادی ڈھانچہ، ڈیزائن اور 2این+2 کے آپریشنز نے عرصہ مرمت کے اخراج یا افادے کے خلل کے بغیر 100 فیصددستیابی کے لیے ریجنگ وائر کو صارفی ایس ایل ایز (سروس لیول ایگریمنٹس) کی فراہمی ممکن بنائی ہے۔ این ٹی ٹی کام اب دنیا بھر میں اپنے ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے ان جدید ٹیکنالوجیز کو متعارف کروانا شروع کرے گا۔
ریجنگ وائر کے بانی اور سی ای او جارج میکریکوستاس نے کہا کہ “ریجنگ وائر انتظامی ٹیم اور ملازمین این ٹی ٹی اداروں کے خاندان کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ این ٹی ٹی میں شمولیت کے ذریعے ہم اپنے ڈیٹا سینٹر پلیٹ فارم کو عالمی سطح پر پھیلانے، جن مارکیٹوں میں ہم خدمات پیش کرتے ہیں وہاں توسیع اختیار کرنے اور اپنے صارفین کے لیے زیادہ اسٹریٹجک اہمیت دینے کے قابل ہوں گے۔”
اندازہ ہے کہ ڈیٹا سینٹر سروسز کے لیے امریکی مارکیٹ، جو عالمی طلب کے 50 فیصد سے زیادہ پر مشتمل ہے، 2010ء سے 2013ء کے دوران تقریباً دوگنی ہوچکی ہے۔ این ٹی ٹی کام دنیا بھر میں 150 ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے اپنی عالمی ہموار کلاؤڈ سروسز کو بڑھانے میں تیزی اختیار کررہا ہے اور آئی سی ٹی حلوں ایک مقام پر فراہمی کو استحکام دے رہا ہے، جس میں بڑھتی ہوئی امریکی مارکیٹ میں ڈیٹا سینٹرز سروسز شامل ہیں۔ این ٹی ٹی کام آٹھ امریکی شہروں میں ڈیٹا سینٹرز کے لیے خدمات پیش کر رہا ہے۔ ریجنگ وائر کا حصول بہتر گنجائش کے ساتھ بڑھتی ہوئی امریکی مارکیٹ کو خدمات پیش کرنے کے لیے این ٹی ٹی کام کو مضبوط پوزیشن دے گا۔
ریجنگ وائر ڈیٹا سینٹرز کے بارے میں
ریجنگ وائر خصوصی مقاصد کے لیے اہم ڈیٹا سینٹرز ڈیزائن، تیار اور چلاتا ہے جو بھرپور قوت اور 100 فیصد دستیابی دیتے ہیں۔ ادارہ شمالی کیلیفورنیا اور ایشبرن، ورجینیا میں 650,000 مربع فٹ کا اہم ڈیٹا سینٹر بنیادی ڈھانچہ اور صنعت میں سب سے بہتر صارف خیرخواہی اسکور رکھتا ہے۔ ان کی پیٹنٹ یافتہ پاور ڈلیوری سسٹمز اور ای پی اے انرجی اسٹار ریٹ رکھنے والی تنصیبات بھروسہ مندی اور موثریت میں ڈیٹا سینٹر مارکیٹ کی قیادت کرتا ہے۔ لچکدار کولوکیشن حل برائے خوردہ و تھوک فروش خریدار، کیریئر نیوٹرل فلسفے اور بے مثال صارفین سروس کے ساتھ ریجنگ وائر بڑے اداروں، انٹرنیٹ اور حکومتی انجمنوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ مزید معلومات www.ragingwire.com پر دستیاب ہيں۔
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول آئی پی وی4/آئی پی وی6 گلوبل ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 190 سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کام کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں بشمول ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا کے عالمی وسائل کو سہارا دیتے ہیں۔
مزید معلومات: www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv | http://www.linkedin.com/company/ntt-communications
ذریعہ:
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن
ریجنگ وائر ڈیٹا سینٹرز
(مشترکہ اعلان)