ایمپائر اسٹیٹ ریالٹی ٹرسٹ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر خاص روشنیوں اور تہواری جھروکوں ذریعے چین کے نئے قمری سال کا جشن منائے گی

– دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت گھوڑے کے سال کا خیرمقدم کرے گی

نیو یارک، 29 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پکستان — ایمپائر اسٹیٹ ریالٹی ٹرسٹ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: ESRT) نے آج چین کے نئے قمری سال کے اعزاز میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر مشہور زمانہ اونچی روشنیوں اور ففتھ ایونیو لابی کے جھروکوں پر نئے قمری سال کی خصوصی نمائش کا اعلان کیا ہے۔

Empire%20State%20Realty%20Trust ایمپائر اسٹیٹ ریالٹی ٹرسٹ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر خاص روشنیوں اور تہواری جھروکوں ذریعے چین کے نئے قمری سال کا جشن منائے گی

Empire State Realty Trust to Celebrate the Chinese Lunar New Year with Special Empire State Building Tower Lighting and Festive Windows.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140129/NY53679)

اس پرمسرت موقع کے افتتاح کے لیے سفیر سون گیوسیانگ، نیو یارک میں قونصل جنرل برائے عوامی جمہوریہ چین، بدھ، 29 جنوری 2014ء کو صبح 10 بجے روشنیوں کی تقریب کی صدارت کریں گے۔ روشنیاں شوخ لال-اور-سنہرے رنگوں میں روشن ہوں گی جو چین کے روایتی نئے قمری سال کی نمائندہ ہوں گی جبکہ جمعرات، 30 جنوری سے جمعہ 31 جنوری 2014ء تک آتش بازی کے مظاہرے ہوں گے۔

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ بھی تہوار پر جھروکوں  کی نمائش کے ذریعے گھوڑے کے سال کا جشن منائے گی جس کا آغاز 29 جنوری 2014ء کو عمارت کی ففتھ ایونیو کی  لابی سے ہوگا۔ معروف چینی فنکار/گلوکار گو فینگ نے ایک جھروکے کو خصوصی طور پر تیار کیا، اور تقریب کے دوران اپنے خیال اور اظہار کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ اضافی جھروکے، جنہیں بیجنگ کے مختلف نوجوان فنکاروں کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا، اس تعطیل کے بارے میں تقریباً 1،000 سال قبل لکھی گئی ایک نظم کی تصاویر کے عکس بین اور فن پاروں پر مشتمل ہوگی۔ یہ نفیس جھروکے اس رت کے بیش بہا لطف کو بڑھاتے ہیں اور جشن کے دوران چین کے عوام کی جانب سے  نیو یارک کے باشندوں کے لیے دعاؤں کی ایک علامت ہیں۔

چین میں گھوڑا رہنمائی اور رفتار کی علامت ہے۔ اس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگوں کی زندگی میں خوش نصیبی لانے اور نئی مہمات کی قوت رکھتا ہے۔ چین کا نیا قمری سال، جسے بہار میلہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، سال کا سب سے بڑا چینی جشن ہے اور اس کا ہنگامہ کم از کم 15 دن تک جاری رہتا ہے۔

2014ء چین-امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 35 ویں سال کو ظاہر کرتا ہے جو یکم جنوری 1979ء کو قائم ہوئے تھے۔

جمعرات، 30 جنوری، اور جمعہ 31 جنوری کو شام 6 سے 7 بجے تک ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ ویریزون کے تعاون سے اس کی #WhosGonnaWin سپر باؤل مہم کے سلسلے میں سیاٹل سی ہاکس اور ڈينور برونکوس کے رنگوں سے روشن ہوگی۔ اس گھنٹے کی تکمیل کے ساتھ ہی نئے سال کی روشنیاں دوبارہ روشن ہوجائیں گی اور رات 2 بجے تک  جلتی رہیں گی۔

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں (بنیاد سے انٹینا تک)  ایمپائر اسٹیٹ ریالٹی ٹرسٹ انکارپوریٹڈکی ملکیت 1،454  فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، “دنیا کی مشہور ترین دفتری عمارت” ہے۔ اپنی توانائی موثریت، بنیادی ڈھانچے،  عوامی حصوں اور سہولیات میں سرمایہ کاری کے ذریعے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ دنیا بھر میں مختلف اقسام کی صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرفہرست اداروں  کی توجہ اپنی جانب مبذول کراچکی ہے۔ فلک شگاف عمارت کی جدید نشریاتی ٹیکنالوجی نیویارک شہری مارکیٹ کے تمام بڑے ٹیلی وژن اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کی جانب سے کیے گئے پول کے مطابق امریکہ کی پسندیدہ عمارت نامزد ہوئی تھی، اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی مشاہدہ گاہ خطے کے نمبر ایک سیاحتی مقام کی حیثیت سے دنیا کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.esbnyc.com، www.facebook.com/empirestatebuilding، @EmpireStateBldg، www.instagram.com/empirestatebldg، www.youtube.com/esbnyc یا www.pinterest.com/empirestatebldg/۔

ایمپائر اسٹیٹ ریالٹی ٹرسٹ کے بارے میں

ایمپائر اسٹیٹ ریالٹی ٹرسٹ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: ESRT) ایک معروف ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) ہے جو مین ہٹن اور عظیم تر نیو یارک شہری علاقے میں دفاتر اور خوردہ جائیداد کی مالک ہے اور انہیں سنبھالتی، چلاتی، حاصل اور تبدیل کرتی ہے، ان میں دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ بھی شامل ہے۔ نیو یارک، ریاست نیو یارک میں صدر دفاتر کے ساتھ ساتھ کمپنی 30 ستمبر 2013ء کے مطابق ایسے خوردہ پورٹ فولیو کی بھی حامل ہے جو 8.4 ملین مربع فٹ کے ایسے علاقے کا احاطہ کرتا ہے جو کرائے پر چڑھائے جانے کے قابل ہے ، 12 دفتری عمارات شامل ہیں جن میں سے سات مین ہٹن، تین فیئرفیلڈ کاؤنٹی، کنیکٹی کٹ اور دو ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی نیو یارک میں ہیں۔ ان میں سے 7.8 ملین مربع فٹ رقبہ کرائے پر چڑھائے جانے کے قابل ہے ؛ خوردہ پورٹ فولیو میں کرائے پر چڑھائے جانے کے قابل تقریباً 645،000 مربع فٹ کا علاقہ ہے۔ ادارہ اسٹیمفرڈ، کنیکٹی کٹ ٹرانسپورٹیشن سینٹر میں بھی زمین کا مالک ہے جو تقریباً 380،000 مربع فٹ کرائے پر چڑھائے جانے کے قابل دفتری عمارت اور گیراج کی تیاری کو سپورٹ کرتی ہے اور تقریباً 1.5 ملین مربع فٹ کے دفتری مقام پر مشتمل دو اضافی مین ہٹن دفتری جائیدادوں اور عمارت کی بنیاد میں 150،000 مربع فٹ مقام  کو حاصل کرنے کا آپشن بھی رکھتی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

یہ خبری اعلامیہ “مستقبل کے حوالے سے بیانات” کا حامل ہے۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات کو “ماننے،” “توقع،” “امکان،” “ہوگا،” “چاہیے”، “خواہاں،” “اندازاً،” “ارادہ،” “منصوبہ،” “قانونی تقاضے کی تعمیل،” “تخمینہ،” “غورفکر،” “مقصد،” “تسلسل”،  ”کاش،” یا “متوقع” یا ان کے انکاری یا ملتے جلتے الفاظ و جملوں سے پہچانا جا سکتا ہے۔ مندرجہ بالا عوامل، بشمول دیگر، حقیقی نتائج اور مستقبل کے واقعات کو ان متوقع نتائج سے کہیں مختلف کر سکتے ہیں جو مستقبل کے حوالے سے یہاں پیش کردہ بیانات میں کہا گیا ہے: ان عوامل میں ابتدائی عوامی پیشکش کے حوالے سے ادارے کا کوائف نامہ، بشمول “خطراتی عوامل،” “انتظامیہ کا مذاکرہ اور مالیاتی حالت اور کارروائی کے نتائج کاتجزیہ” اور “کاروبار اور جائیداد” کی سرخی تلے ، دیکھا جا سکتا ہے۔ گو کہ مستقبل کے حوالے سے بیانات ادارے کی خوش یقینی کا مظہر ہیں، لیکن یہ مستقبل کی کارکردگی کی ضمانت نہیں۔ ادارہ نئی معلومات، اعدادوشمار اور طریقوں، مستقبل کے واقعات یا خبری اعلامیہ کے جاری ہونے کے بعد کسی تبدیلی کی صورت میں بنیادی مفروضوں یا عوامل میں تبدیلیوں کو ظاہر کرنے والے بیانات کو عوامی سطح پر تازہ  تر کرنے یا نظرثانی کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا، الا یہ کہ قانون اس کا تقاضا کرے۔ ادارے کے مستقبل کے نتائج، کارکردگی اور مالی لین دین پر اثرانداز ہونے والے عناصر اور دیگر عوامل پر مزید جاننے کے لیے ادارے کی جانب سے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں وقتاً فوقتاً جمع کی کردہ دستاویزات میں “خطرات یعوامل” کے عنوان کے تحت کوآغف نامے سے رجوع کریں۔ کوائف سرمایہ کاروں کو مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان پر بے جا اعتبار نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ادارے کے لیے دستیاب موجودہ معلومات پر مبنی ہوتے ہیں (یا تیسرا فریق مسقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرتا ہے) ۔

 روابط برائے ذرائع ابلاغ:

میتھیو فریپئر، ایڈلمان

+1-212-277-3786

Matthew.Frappier@Edelman.com

Related Posts