اسلام آباد،پاکستان، 5 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر — سائنسی، تکنیکی و طبی معلومات کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے ایلسیویئر نے پاکستان میں تعلیمی برادری کے لیے منعقدہ پہلے “کوئز فار سائنس” کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کوئز جولائی 2013ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس نے چار ماہ کے عرصے میں پاکستان کی 30 معروف جامعات اور اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

Elsevier Logo
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140105/667835-a)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140105/667835-b)
“کوئز فار سائنس” کو محققین کے لیے جدید اور انٹرایکٹو طریقے سے تیار کیا گیا تھا تاکہ وہ عالمی معیار کی اور ہم رتبہ افراد کی جانب سے بین الاقوامی تحقیق پر نظرثانی شدہ تحقیق کے ذریعے اپنی سائنسی معلومات کو بہتر بنائیں جو دنیا کا تقریباً ایک چوتھائی نظرثانی شدہ مکمل متن کے سائنسی، تکنیکی اور طبی مواد رکھنے والےایلسیویئر کے ڈیٹا بیس سائنس ڈائریکٹ پر آن لائن دستیاب ہے۔
تمام پاکستانی طلباء، محققین، کلیہ جامعہ اور ادارے جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کا حصہ ہیں اور سائنس ڈائریکٹ تک رسائی رکھتے ہيں،خودکار طور پر کوئز میں حصہ لینے کے اہل تھے۔ 4000 سے زیادہ طلباء، محققین اور اراکین کلیہ نے کوئز میں حصہ لیا۔ بیس انٹریز نے 100 فیصد اسکور حاصل کیا، جن میں سے تین فاتحین کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔
تین فاتحین کو اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے دفتر میں منعقد ایک تقریب تقسیم اعزازات میں نوازا گیا؛ فاتحین کا اعلان چیئرمین ایچ ای سی انجینئر سید امتیاز حسین گیلانی نے کیا جو تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
فاتحین یہ رہے:
– محمد نعمان اسلم خان، لیکچرر، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)
– ساجدہ نورین، لیکچرر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
– سید ہانی عابدی، پی ایچ ڈی طالبہ، آغا خان یونیورسٹی کراچی
ایچ ای سی کے مشیر آر اینڈ ڈی سید ڈاکٹر طارق محمودنے کہا کہ “پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی تحقیقی مارکیٹ کے لیے یہ اہم ہے کہ عالم و فاضل برادری کو اپنے کام کو آگے بڑھانے کے لیے تمام مواقع اور وسائل دستیاب ہوں۔ “کوئز فار سائنس” کے ساتھ ایلسیویئر نے بلاشبہ عالمی معیار کے تحقیقی مواد تک رسائی اور اپنی سائنسی معلومات کو بہتر بنانے میں ہمارے محققین کی مدد کی ہے۔”

GROUP PHOTO OF WINNERS WITH HEC TEAM
ایلسیویئر کے علاقائی ڈائریکٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن جنوبی ایشیا سوربھ شرما نے کہا کہ “اپنے پہلے “کوئز فار سائنس” پر تعلیمی برادری کے زبردست ردعمل سے ہماری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اس کوئز کا مقصد پاکستان کی تحقیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا تھا۔ یہ مقامی تحقیق کے فروغ کے ساتھ ساتھ سائنس ڈائریکٹ تک رسائی کے ذریعے پاکستان تک عالمی معیار کا تعلیمی مواد پہنچانے کا زبردست طریقہ ہے۔”
باضابطہ نتائج اور مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.QuizforScience.com/Pakistan
سائنس ڈائریکٹ کے بارے میں
سائنس ڈائریکٹدنیا بھر کے ہم رتبہ افراد کی جانب سے نظرثانی شدہ مکمل متن کے سائنسی، تکنیکی اور طبی مواد کے تقریباً ایک چوتھائی عالمی مواد کا مقام ہے۔ دنیا بھر کے 15 ملین سے زیادہ محققین، صحت عامہ کے ماہرین، اساتذہ، طلباء اور معلوماتی ماہرین تقریباً 2,200 جرائد، 900 سلسلوں اور 25,000 کتب کے بھروسہ مند ذریعے کی حیثیت سے سائنس ڈائریکٹ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ سائنس ڈائریکٹ آڈیو، وڈیو، گرافس، ٹیبلز اور تصاویر جیسے انٹرایکٹو اجزاء کے ساتھ تحقیق اور تعلیم کی مدد کرتا ہے، اور ایسے ذریعے فراہم کرتا ہے کہ صارفین باآسانی الرٹس حاصل کرسکیں۔ سائنس ڈائریکٹ پر مواد داخلی ڈیٹاسیٹس تک، بشمول PANGAEAسے ارضی و ماحولیاتی سائنسی ڈیٹا، اسکوپس سے تجریدی و اشاریے کے ڈیٹا، اور ریکسز سے کیمیائی ردعمل کے ڈیٹا، تک داخلی رابطے بھی فراہم کرتا ہے۔ تقریباً 12 ملین مواد کے نمونےدستیاب ہیں جن میں مقالوں کے قبل از اشاعت اجراء اور ایلسیویئر جرائد سے کھلی رسائی مواد شامل ہیں – سائنس ڈائریکٹ تحقیق کی دنیا کی دریافت کے لیے ایک معروف پلیٹ فارم ہے۔
ایلسیویئر کے بارے میں
ایلسیویئر سائنسی، تکنیکی اور طبی معلومات کی حامل مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ ادارہ دی لانسیٹ اور سیل سمیت 2 ہزار سے زائد جرائد اور25ہزار کتب کی اشاعت کے لیے عالمی سائنس اور صحت کی برادریوں کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتا ہے، جن میں موسبی اینڈ سانڈرز کے اہم حوالہ جاتی کام بھی شامل ہیں۔ ایلسیویئر کے آن لائن حلوں میں سائنس ڈائریکٹ، اسکوپس، سائویل، ریکسز، کلینکل کی اور موسبی کا مجموعہ شامل ہیں، جو جو سائنس اور صحت کے ماہرین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہیں، اور تحقیق و صحت عامہ کے اداروں کو کم قیمت پر بہتر نتائج حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ایمسٹرڈیم میں قائم عالمی کاروباری صدر دفاتر کے ساتھ ایلسیویئر دنیا بھر میں 7,000سے زیادہ ملازمین رکھتا ہے۔ ادارہ سائنس، طب، قانون اور خطرات و کاروبار کے شعبے میں پیشہ ورانہ معلومات فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے، جو ریڈ ایلسیویئر پی ایل سی اور ریڈ ایلسیویئراین وی کی مشترکہ ملکیت ہے۔ اس کے ٹکر سمبلز REN (یورونیکسٹ ایمسٹرڈیم)، REL (لندن اسٹاک ایکسچینج)، RUK اور ENL (نیو یارک اسٹاک ایکسچینج) ہیں۔
رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
جیسن چین
ڈائریکٹر، کارپوریٹ ریلیشنز، ایشیا بحر الکاہل
ایلسیویئر
65-63490240 +
j.chan@elsevier.com
ذریعہ: ایلسیویئر