اشتہار کی صنعت کے عالمی ماہرین کا 8 سے 10 مئی 2014ء تک بیجنگ میں اجتماع

– معروف چینی مارکیٹرز 43 ویں آئی اے اے ورلڈ کانگریس سے خطاب کریں گے

 نیویارک، 8 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر — انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (آئی اے اے) اپنی 43 ویں آئی اے اے ورلڈ کانگریس 8 سے 10 مئی 2014ء تک بیجنگ کے چائنا نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد کررہی ہے۔

INTL ADVERTISING ASSOCIATION LOGO 4814 1y اشتہار کی صنعت کے عالمی ماہرین کا 8 سے 10 مئی 2014ء تک بیجنگ میں اجتماع

International Advertising Association. (PRNewsFoto/The International Advertising Association)

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140408/DC01175LOGO

سر مارٹن سوریل، سی ای او، ڈبلیو پی پی پی ایل سی بین الاقوامی چینی کمپنیوں اور برانڈز سے تعلق رکھنے والے مقررین کی عالمی فہرست کی رہنمائی کریں گے۔

فارس ابوحماد، آئی اے اے چیئرمین اور عالمی صدر نے کہا کہ ” چالیس ممالک سے آنے والے وفود جدت طرازی اور ارتقاء کے موضوع پر سنیں گے کہ کس طرح برانڈز، ایجنسیاں، میڈیا، مستقبل اور معیشت پر نظریں رکھنے والے ادارے آج کی اشتہاری صنعت کی مشکلات سے نمٹ رہے ہیں۔ موضوعات میں شامل ہوں گے: برانڈز آگے رہنے کے لیے ذرائع ابلاغ پر کیسے ازسرنو غور کررہے ہیں، خودکار ابلاغی خریداری کا ظہور، ذرائع ابلاغ کے لیے مستقبل کا منظرنامہ، چین میں برانڈز کا ارتقاء، مقامی مواد کے لیے اگلے اقدامات، کلاؤڈ/ایجنسی ماڈل کا ارتقاء، خود ہدایت کا تناظر، چین میں انٹرنیٹ کے بڑے اداروں کی جانب سے جدت طرازی کا ادراک، دنیا کی سب سے بڑی صارفی مارکیٹوں میں کرنے اور نہ کرنے کے کام، چین میں موبائل کیسا نظر اتا ہے اور ہر پہلو پر ہزاریہ نظر!

مقررین کی فہرست میں شامل ہیں: این ایلول، آسٹریلین اسٹینڈرڈز بیورو؛ ٹم اینڈری، ڈینٹسو ایجس نیٹ ورک؛ بھارت اولانی، یونی لیور؛ اسکاٹ بیومنٹ، گوگل؛ بھسکر بھٹ، ٹائٹن کمپنی؛ ڈاکٹر جیفری کول، سینٹر فار دی ڈیجیٹل فیوچر، یو ایس سی ایننبرگ اسکول؛ ژاں-ماری ہارٹ، مائیکروسافٹ؛ بین ہیوز، فنانشل ٹائمز؛ لی جون، سیاؤمی ٹیک؛ زینگ لیانگ، بیڈو؛ کارلا مائیکلوٹی، لیو برنیٹ؛ اینجلا ملز ویڈ، ای پی سی؛ چونگ منگ، ہاکوہوڈو انسٹیٹیوٹ آف لائف اینڈ لونگ؛ توماز موک، میک کین گوانمنگ چئنہ؛ روب نارمن، ڈبلیو پی پی؛ گریگ پاؤل، آر3؛ ڈوگ پیئرس، او ایم جی چائنا؛ میٹ سیلر، آئی پی جی میڈیابرانڈز؛ لی شوفو، گیلی آٹوموبائل ہولڈنگز؛ اتیفا سلک، کیمپین ایشیا-پیسفک؛ ٹی بی سونگ، اوگلوی اینڈ ماتھر گریٹر چائنا؛ روز سو، یاہو!؛ اینڈریو وارڈ، اتحاد ایئرویز؛ سیاؤنگ سیاؤجے، آئی ڈی جی؛ لی یا، فینکس نیو میڈیا اور چین یان، فوکس میڈیا۔

چالیس ممالک کے 1,000 سے زیادہ وفود کی اس اہم عالمی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن اور چائنا ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کردہ ہے اور صنعت و تجارت کی ریاستی انتظامیہ اور بیجنگ شہر کی بلدیاتی حکومت اس کی مشترکہ میزبانہیں۔ وفود گریٹر ہال آف دی پیپل اور فوربڈن سٹی سمیت مختلف مقامات پر ہونے والے شام کے شاندار پروگراموں کا بھی لطف اٹھائیں گے۔

رجسٹر ہونے کے لیے: www.iaa75.org/beijing

مزید معلومات  کےلیے مائیکل لی، آئی اے اے مینیجنگ ڈائریکٹر سے رابطہ کریں ، michael.lee@iaaglobal.org

ٹیلی فون:
1-646-722-2612+
آئی اے اے: www.iaaglobal.org

Related Posts