چوہائے، چین، 11 اکتوبر 2013ء/ پی آرنیوزوائر–
معروف فیب لیس پروسیسر ڈیزائن کمپنی آل ونر ٹیکنالوجی نے آج اپنے آنے والے ڈوئل کور اے23 ٹیبلٹ پروسیسر کی مزید تکنیکی تفصیلات کا اعلان کر دیا جس نے شین چین، چین میں ہونے باضابطہ تقریب اجراء میں شرکا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
گزشتہ ماہ چپ کے باضابطہ طور پر اعلان کے بعد سے او ڈی ایمز اور او ای ایمز کی جانب سے اے23 کی طلب بہت زیادہ ہوچکی ہے۔ اس کے بعد سے اے23 پلیٹ فارم تک اولین رسائی حاصل کرنے والے شراکت داروں نے کارکردگی میں ڈرامائی اضافے اور توانائی کی کھپت میں کمی کا مظاہرہ کیا، اور کئی جلد از جلد پیداوار کو بڑھانے کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔
بالکل نئی اے23 چپ 1.5 گیگاہرٹز کی رفتار تک جا سکتی ہے اور انتہائی کم توانائی استعمال کرتے ہے، جس میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ابتدائی پلیٹ فارم اجراء سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار نے ظاہر کیا کہ انتوتو بینچ مارک اسکورز 15,000 تک گئے۔ عام استعمال کی بیٹریوں کی حامل ڈیوائسز وڈیو پلے بیک کے دوران 10 گھنٹے تک اور اسکرین بند کر کے موسیقی چلانے کے دوران 100 گھنٹے سے زیادہ تک چل سکتی ہیں۔ مزید برآں ، آل ونرز کا نیا تیار کردہ الٹرا اسٹینڈبائے موڈ 60 دن سے زیادہ کا ڈیوائس اسٹینڈبائے وقت اور کم توانائی کھپت کے ساتھ گفتگو کے لیے جدید ٹاکنگ اسٹینڈ بائے دیتا ہے۔
اے 23 کی شامل ہونے کی بہترین صلاحیت اسے او ای ایمز اور او ڈی ایمز کے لیے انتہائی ضروری پلیٹ فارم انتخاب بناتی ہے۔ مکمل ایم آئی پی آئی ڈی ایس آئی جیسی خصوصیات کے ساتھ اے 23 پلیٹ فارم کو مارکیٹ کے معروف بورڈ پر 260 سے کم اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، جو بنانے والوں کے لیے سسٹم اخراجات اور ڈیزائن پیچیدگی کو کم کر رہا ہے۔
آل ونر کے بارے میں
آل ونر ایک معروف فیب لیس ڈیزائن کمپنی ہے جو اسمارٹ ایپلی کیشن پروسیسرز اور اسمارٹ اینالاگ آئی سی بنانے سے وابستہ ہے۔ اس کی پیداواری فہرست میں اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے ملٹی کور ایپلی کیشن پروسیسرز اور دنیا بھر میں برانڈز کی جانب سے استعمال کی جانے والی اسمارٹ پاور مینجمنٹ آئی سیز شامل ہیں۔
جدید یو ایچ ڈی وڈیو پروسیسن، اعلیٰ کارکردگی کی ملٹی کور سی پی یو/جی پی یو انٹیگریشن، اور توانائی کی انتہائی کم کھپت پر توجہ کے ساتھ آل ونر ٹیکنالوجی عالمی ٹیبلٹ،انٹرنیٹ ٹی وی، اسمارٹ ہوم ڈیوائس، اسمارٹ پاور مینجمنٹ اور موبائل سے منسلک ڈیوائس کی مارکیٹوں میں حل فراہم کرنے والا ایک مرکزی ادارہ ہے۔ آل ونر ٹیکنالوجی کےصدر دفاتر چوہائے، چین میں واقع ہیں۔