آل ونر اے-23 تقویت شدہ ڈیوائسز جلد ہی منظرعام پر آئیں گی

کم توانائی کھانے والا 1.5 ڈوئل کور پروسیسر بدستور متاثر کرتے ہوئے

چوہائے، چین، 21 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

معروف فیب لیس پروسیسر ڈیزائن کمپنی آل ونر ٹیکنالوجی نے آج مارکیٹ میں پہلے سے موجود اور دکانوں کی زینت بنے ہوئے اپنے جدید ترین اے23 ڈوئل کور پروسیسر کے حامل ٹیبلٹس کا اعلان کیا ہے ، جو اے23 پروسیسر کے باضابطہ اجراء کے محض ایک ماہ بعد سامنے آئے ہیں۔

اپنے اجراء کے بعد سے اے23 ڈوئل کور پروسیسر نے بہترین قیمت پر اپنی شاندار سسٹم کارکردگی کی بدولت کئی ٹیبلٹ او ای ایمز اور ساتھ ساتھ وطن اور بیرون ملک کئی برانڈز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ اے23 پروسیسر 1.5 گیگاہرٹز تک چل سکتے ہیں اور اس پر ایم آئی پی آئی ڈی ایس آئی جیسے پیریفرلز کی آن-چپ انٹیگریشن کیصلاحیت کل پلیٹ فارم کمپوننٹ تعداد کو 260 تک محدود کردیتی ہے۔

 اب ایچ پی، ٹیکلاسٹ، اونڈا، ہائیر جیسے برانڈز اور نیوسٹرا، ایمپے جیسے او ای ایم مینوفیکچررز اور آئی نیٹ جیسے سلوشن ہاؤسز اے23 کی حامل ٹیبلٹس جاری کر چکے ہیں اور مستقبل قریب میں مزید کی توقع ہے جس میں 2جی فنکشن کو سپورٹ کرنے والی ٹیبلٹس شامل ہیں۔ اے23 کی حامل ٹیبلٹس اس ماہ کے اختتام تک جی ایم ایس سرٹیفائیڈ ہوجائیں گی اور اے23 ٹیبلٹ صارفین کو جلد ہی جدید ترین اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم بھی مل جائے گا۔

آل ونر کے بارےمیں

آل ونر ایک معروف فیب لیس ڈیزائن کمپنی ہے جو اسمارٹ ایپلی کیشن پروسیسرز ایس او سیز اور اسمارٹ اینالاگ آئی سیز بنانے سے وابستہ ہے۔ اس کی پیداواری فہرست میں اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے ملٹی کور ایپلی کیشن پروسیسرز اور دنیا بھر میں برانڈز کی جانب سے استعمال کی جانے والی اسمارٹ پاور مینجمنٹ آئی سیز شامل ہیں۔

جدید یو ایچ ڈی وڈیو پروسیسنگ، اعلیٰ کارکردگی کی ملٹی کور سی پی یو/جی پی یو انٹیگریشن، اور توانائی کی انتہائی کم کھپت پر توجہ کے ساتھ آل ونر ٹیکنالوجی عالمی ٹیبلٹ،انٹرنیٹ ٹی وی، اسمارٹ ہوم ڈیوائس، خودکار ان-ڈیش ڈیوائس، اسمارٹ پاور مینجمنٹ اور موبائل سے منسلک ڈیوائس کی مارکیٹوں میں حل فراہم کرنے والا ایک مرکزی ادارہ ہے۔ آل ونر ٹیکنالوجی کےصدر دفاتر چوہائے، چین میں واقع ہیں۔

ذریعہ آل ونر

Related Posts