آسٹریلیا اپنی نباتات کی دولت کو محفوظ کرے گا

Asianet 54931

سڈنی، 8 نومبر 2013ء/میڈیا نیٹ انٹرنیشنل-ایشیانیٹ/ ایشیانیٹ پاککستان–

حال ہی میں کھولے گئے آسٹریلین پلانٹ بینک کی بدولت دنیا اب زیادہ بہتر ہوگئی ہے، ایک نئی یوٹیوب خصوصیت کے مطابق یہ ایک دانشمندانہ سرمایہ کاری ہے جو آسٹریلیا کے نباتات کو محفوظ بنائے گی اور بے بہا منافع دے گی۔

رائل بوٹینک گارڈنز اینڈ ڈومین ٹرسٹ کے اے/ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر بریٹ سمیریل نے کہاکہ “22 ملین سے زیادہ افراد کے ساتھ ہم دنیا کی سب سے بڑی آبادی کے حامل تو نہیں، لیکن آسٹریلیا اپنے پودوں کے حیاتی تنوع کے باعث زمین میں پانچواں درجہ ضرور رکھتا ہے۔”

“آسٹریلیا میں 25,000 سے زیادہ اور نیو ساؤتھ ویلز میں 5,810 پودوں کی مقامی اقسام ہیں ۔ نیو ساؤتھ ویلز میں 611 اقسام نایاب ہیں یا خطرے سے دوچار قرار دی جاچکی ہیں۔

“آسٹریلیا دنیا بھر میں خطرے سے دو چار پودوں کی اقسام کے 14 فیصد  کا مسکن ہے  اور ان 14 فیصد کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ معدومی کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ “آسٹریلین پلانٹ بینک آسٹریلیا کے تمام پودوں کی اقسام جمع اور محفوظ کرے گا اور ان کے زندہ بیجوں یا بافتوں کے نمونوں پر تحقیق کرے گا۔”

“بیج اور پودوں کا مواد ایسی موثر و محفوظ ٹھنڈی جگہوں پر رکھا جائے گا جو چار گھنٹوں تک آگ اور دوسرے خطرات کا مقابلہ کر سکتی  ہیں۔”

ڈاکٹر سمیریل نے تمام عمر کے افراد کو مدعو کیا ہے کہ وہ نئی یوٹیوب خصوصیت http://www.youtube.com/watch?v=d1ks_3YQjlc کو دیکھیں اور جدید تنصیب کے دورے پر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ “آسٹریلین پلانٹ بینک پودوں کی حفاظت میں ایک  اہم کردار ادا کرے گا اور عوام کو نباتاتی سائنس اور محفوظ کرنے کی تحقیق میں جتے ہوئے سائنسدانوں تک رسائی دیتا ہے۔”

“یہاں دیوارِ تنوع کی صورت میں مسحور کن اشیاء کا چھوٹا سا عجائب گھر ہے  جس میں عجائبات کی شرح و الماریوں پر مشتمل 200 سے زائد عناصر موجود ہیں جو پودوں کے معاشی، ماحولیاتی اور قبائلی-نباتاتی استعمال کو پیش کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آسٹریلیا کے ایب اوریجن باشندے اپنے دانتوں کے چھید بند کرنے کے لیے یوکلپٹس کا رس استعمال کرتے تھے اور 18 ویں صدی میں چین میں چائے سونے سے زیادہ مہنگی تھی۔”

ڈاکٹر سمیریل نے کہا کہ پودوں کے بارے میں زيادہ معلومات رکھنا اور حیاتی تنوع کو محفوظ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ادویات سازی کے لیے پودے بہت کارآمد ہیں اور ہم اس کی پیش بینی بھی نہیں کر سکتے کہ مستقبل میں ہماری ریشے کی ضرویات کیا ہوں گی۔”

آسٹریلین پلانٹ بینک آسٹریلیا کے سب سے بڑے بوٹینک گارڈن، دی آسٹریلین بوٹینک گارڈن، ماؤن اینن، نیو ساؤتھ ویلز میں قائم ہے۔ اس کے انتظامات رائل بوٹینک گارڈنز اینڈ ڈومین سینٹر سنبھالتا ہے۔

آسٹریلین پلانٹ بینک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.rbgsyd.nsw.gov.au

ٹی وی خبروں کی وڈیوز کے لیے: http://www.youtube.com/watch?v=ypf1gb4u9SU&feature=youtu.be

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

karla.davies@rbgsyd.nsw.gov.au

+61 2 427 482 477

ذریعہ: رائل بوٹینک گارڈنز اینڈ ڈومین ٹرسٹ

Related Posts