PR Observer

Latest Breaking News and Updates

Arabic General

آئی بی بی ایس نے معروف بین الاقوامی چارٹرڈ اکاؤنٹنسی باڈی کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرلیے

شوچو، چین، یکم اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر– سیان جیاؤتونگ-لیور پول یونیورسٹی (XJTLU) کے انٹرنیشنل بزنس اسکول شوچو (IBSS) اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ان انگلینڈ اینڈ ویلز (ICAEW) نے نئے ایم ایس سی پروفیشنل اکاؤنٹنک پروگرام کی تفصیلات طے کرنے کے لیے جمعرات 27 مارچ کو ملاقات کی۔

دورہ کرنے والے وفد، جس کی قیادت آئی سی اے ای ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹو جناب مائیکل ایزا، مع جناب جیمز لی، آئی سی اے ای ڈبلیو ریجنل ڈائریکٹر، برعظیم چین، نے ایکس جے ٹی ایل یو کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں پرووفیسر یاؤمن سی، ایکس جے ٹی ایل یو ایگزیکٹو صدر اور پروفیسر سارا ڈکسن، ڈین انٹرنیشنل بزنس اسکول شوچو شامل تھے۔

ستمبر میں آغاز کے لیے تیار آئی بی ایس ایس میں ایم ایس سی پروفیشنل اکاؤنٹنگ ایکس جے ٹی ایل یو میں آئی بی ایس ایس کی جانب سے پہلے سے پیش کردہ پوسٹ گریجویٹ کورسز میں بہترین اضافہ ہوگا۔

آئی بی ایس ایس میں دیگر کورسز کے مقابلے میں یہ کورس کس طرح مختلف ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے پروفیسر ڈکسن نے کہا کہ “یہ سند عملی طور پر مرتکز ہے اور اس میں کاروباری مشغولیت کافی ہے، اسے حساب داری کے شعبے سے وابستہ عالمی رہنما، آئی سی اے ای ڈبلیو، کا سہارا حاصل ہے، جس نے ہمیں کئی اداروں اور انجمنوں کے ساتھ روابط فراہم کیے ہیں۔ اس لیے یہ اپنے طلبہ کو ملازمت کے لیے تیار کرنےکا ایک زبردست طریقہ ہے۔”

آئی بی ایس ایس کے ساتھ موجودہ شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب ایزا نے کہا کہ یہ  “آئی سی اے ای ڈبلیو کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، جو بزنس اسکول کے ساتھ ہمارے تعلقات کو دلچسپ اور نئی سطح تک لے جارہا ہے۔”

ایم ایس سی پروفیشنل اکاؤنٹنگ پروگرام میں شمولیت اختیار کرنے والے طلبہ آئی سی اے ای ڈـلیو کے تجربے سے ہی نہیں بلکہ لندن میں قائم ایک سسٹر پروگرام کے ساتھ تعاون سے بھی فائدہ اٹھا رہےہیں۔ دونوں مصروفیات نے طلباء کو ضروری تعلیمی اسناد اور ‘معمولی-صلاحیت’ معیارات فراہم کیں جنہوں نے یقینی بنایا کہ آسامیوں کی مارکیٹ میں وہ بہت مقابلے کے ہوں اور ان کے کیریئر ایک مرتبہ محفوظ ہونے کے بعد طویل اور سیر حاصل ہوں۔

ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں

سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جو چین اور برطانیہ کے معروف اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کی گئی۔ ایک آزاد چین-برطانوی منصوبے کی حیثیت سے ایکس جے ٹی ایل یو برعظیم چین میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحلوں پر سوچو کے عالمی ورثہ قرار دیے گئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کا چوتھا سب سے زیادہ ارتکاز رکھنے والا شہر ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے بے مثال ماحول پیش کرتا ہے۔ کئی مقامی طلباء اور عملے کے اراکین کے ساتھ ایکس جے ٹی ایل یو تیزی سے ایک عالمی شہر اور عالمی دنیا بھر سے طلباء اور معلمین کو حاصل کرکے اپنی تعلیمی صلاحیت کی ساکھ قائم کررہا ہے۔

مکمل رپورٹ اور مزید ایکس جی ٹی ایل یو کے نیوز ڈیسک پر معلوم کیجیے ۔

ہمارے ساتھ رہیے:

facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university