آئی بی آئی ٹی جی کیو نے مشرق وسطیٰ میں پہلے اے ٹی او کی حیثیت سے 3 ایس سی ٹیکنالوجیز کو مقرر کر دیا

دبئی، متحدہ عرب امارات، 9 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشانیٹ پاکستان –

انٹرنیشنل بورڈ فار آئی ٹی گورننس کوالیفکیشنز (IBITGQ) نے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطے میں قائم اولین آئی بی آئی ٹی جی کیو ایکریڈیٹڈ ٹریننگ آرگنائزیشن کی حیثیت سے 3ایس سی ورلڈ کے شعبے 3ایس سی ٹیکنالوجیز کو مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

3ایس سی ٹیکنالوجیز ایک معروف آئی ٹی آؤٹ سورسنگ سروسز فراہم کرنے والا اور ٹیکنالوجی مشاورت دینے والا ادارہ ہے جس کی نظریں مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطے میں صارفین کو خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔ ادارہ متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، پاکستان اور مملکت سعودی عرب میں مقیم مندوبین کو آئی بی آئی ٹی جی کیو منظور شدہ تربیتی کورسز اور امتحانات فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

3 ایس سی ٹیکنالوجیز نے آئی بی آئی ٹی جی کیو اسکیم کی سخت داخلے کی شرائط کو کامیابی سے لاگو اور طے کیا اور اگلے چند ماہ میں آئی بی آئی ٹی جی کیو بورڈ کی جانب سے حتمی منظوری کے لیے مشروط ایکریڈٹیشن حاصل کرلی۔ اس منظوری کے بعد 3ایس سی ٹیکنالوجیز کو کورسز اور امتحانات کی اقسام فراہم کرنے پر مامور کیا گیا ہے جس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

آئی ایس او 27001 سرٹیفائیڈ آئی ایس ایم ایس فاؤنڈیشن (CIS F)
آئی ایس او 27001  سرٹیفائیڈ آئی ایس ایم ایس لیڈ امپلی مینٹر (CIS LI)
آئی ایس او 27001  سرٹیفائیڈ آئی ایس ایم ایس آڈیٹر (CIS LA)
آئی ایس او 27005  سرٹیفائیڈ آئی ایس ایم ایسرسک مینجمنٹ (CIS RM)
آئی ایس او 22301 سرٹیفائیڈ بی سی ایم ایس فاؤنڈیشن (CBC F)
آئی ایس او 22301 سرٹیفائیڈ بی سی ایم ایس لیڈ امپلی مینٹر (CBC LI)
آئی ایس او 22301 سرٹیفائیڈ بی سی ایم ایس لیڈ آڈیٹر (CBC LA)

آئی بی آئی ٹی جی کیو ایکریڈیشن پینل کی چیئر نورا کلیفرڈ نے تصدیق کی، ‘مجھے خوشی ہے کہ 3 ایس سی ٹیکنالوجیز مشرق وسطیٰ میں ہمارا پہلا مامور شدہ تربیتی ادارہ بن چکا ہے۔ آئی بی آئی ٹی جی کیو اے ٹی اوز کو تجربہ کار تربیت کاروں کے ذریعے بہترین معیار کی تربیت فراہم کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔ وہ لازماً آئی بی آئی ٹی جی کیو کورس نصاب کا مواد فراہم کرنے کے قابل ہوں اور مندوبین سے باضابطہ آئی بی آئی ٹی جی کیو امتحان لینے اور اسے پاس کرنے کے لیے تیار کریں۔ 3 سی ایس ٹیکنالوجیز کی جانب سے آئی ایس او 27001 انفارمیشن سیکورٹی اور آئی ایس او 22301 کاروباری تسلسل کے کورسز خطے میں آئی ٹی گورننس کے ماہرین کی مستقبل کی ترقی سے اپنی وابستگی کو ظاہرکر چکے ہیں۔”

جیمی ہیرس، نائب صدر 3ایس سی ٹیکنالوجیز نے کہا کہ “مشرق وسطیٰ خطے میں آئی ٹی اور کارپوریٹ گورننس کے لیے موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے ہمارا سمجھنا ہے کہ ایک عالمی طور پر جانے مانے ادارے جیسا کہ آئی بی آئی ٹی جی کیو سے تسلیم شدگی تسلیم شدہ ادارے کے ذریعے اس طرح کی تربیت اور سرٹیفکیشن کی راہ دیکھنے والے ہمارے صارفین اور صنعتوں کو اعتماد دے گی۔ ہماری حالیہ تقریبات میں شرکت اور ہمارے موجودہ صارفین سے حاصل ہونے والے فیڈبیک سے، صرف مشرق وسطیٰ ہی میں نہیں بلکہ عالمی سطح کے کسی بھی خدمات فراہم کنندہ کے لیے بین الاقوامی و عالمی تسلیم شدہ عمل اور معیارات کے مجموعے کی فراہمی اور چلانے کا معیار طے پا رہا ہے۔ 3ایس سی ٹیکنالوجیز صنعتوں اور انفرادی شخصیات کو ان کورسز،تربیت اور سرٹیفکیشنز  کی فراہمی کا ایک اہم حصہ ہوگا جو عالمی مظہر کی صف اول میں ہيں جو حال ہی میں شعور کے مرحلے سے گزر کر عمل اور نفاذ تک پہنچ چکی ہے۔ ہم بینکاری اور مالیات، ٹیلی مواصلات، جامعات اور حکومتی وزارتوں میں صنعتی رہنماؤں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھ رہے ہیں جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ خطے میں سب سے پہلے ہماری تربیتی اور سرٹیفکیشن پیشکشوں میں شرکت کرنے والے ہوں گے۔ ہماری نظریں آئی بی آئی ٹی جی کیو کے ساتھ اپنے “ٹرین دی ٹرینر پروگرام” کو حتمی شکل دینے اور رواں سال کے اختتام تک باضابطہ کورسز کی فراہمی پر مرکوز ہیں۔”

ہدایات برائے مدیران

انٹرنیشنل بورڈ فار آئی ٹی گورننس کوالیفکیشنز (آئی بی آئی ٹی جی کیو) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو تربیت کی فراہمی اور انفارمیشن سیکورٹی، کاروباری لچک اور آئی ٹی گورننس ماہرین کی مستقل پیشہ ورانہ تربیت سے وابستہ ہے۔ 2011ء میں قائم ہونے والا آئی بی آئی ٹی جی کیو آئی ٹی گورننس ماہرین کی تربیت کی وسعت اور معیار کو بہتر بنانے اور معیاری کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آئی بی آئی ٹی جی کیو نفاذ اور انتظامی معیارات کے لیے درکار آڈٹ مہارتوں کے گرد قابلیت کا تعین کرتا اور پیش کرتا ہے جس میں آئی ایس اے 27001، آئی ایس او 27005، آئی ایس او 22301، آئی ایس او 38500 اور پی سی آئی ڈی ایس ایس شامل ہیں۔ مزید معلومات http://www.ibitgq.org پر دستیاب ہیں۔

3 سی ایس ٹیکنالوجیز ٹیکنالوجی مشاورت، سافٹویئر اور نیٹ ورک حل، پروجیکٹ مینجمنٹ، رسدی زنجیر کی مینجمنٹ، جس میں بین الاقوامی سطح پر حصول اور نقل و حرکت کی مدد شامل ہے،  جیسی خدمات کی فراہمی سے حاصل ہونے والی کامیابی کے 20 سالوں کا نقطہ عروج ہے۔ مزید معلومات http://www.3scworld.com پر دستیاب ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ، رابطہ کیجیے:

جیمی ہیرس
نائب صدر
3ایس سی ورلڈ
ای میل: Jayme.harris@3scworld.com
ٹیلی فون: +971-4-4529600
فیکس: +971-4-4528703
امریکہ مفت نمبر: 1-888-987-3058

 3ایس سی عالمی آفس
info@3scworld.com

ذریعہ: 3ایس سی ورلڈ

Related Posts